: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،12اپریل(ایجنسی) کال ڈراپ معاملے میں ٹیلی کمپنیوں کو معمولی راحت مل سکتی ہے. ایک خانگی ٹی وی چینل کو ملی خصوصی معلومات کے مطابق ٹرائی سپریم کورٹ میں یہ صفائی دے سکتا ہے کہ جس کال ڈراپ کے لئے ٹیلی کمپنیاں ذمہ دار ہوں گی، صرف اس کا معاوضہ ہی انہیں دینا ہوگا. 21
اپریل کو کال ڈراپ معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو کال ڈراپ معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی صفائی دے سکتا ہے. ٹرائی کی جانب سے صفائی میں کہا جا سکتا ہے کہ ہر کال ڈراپ پر معاوضہ نہیں دینا ہو گا، بلکہ ٹیلی کمپنیاں ذمہ دار ہوں گی تبھی معاوضہ دینا ہوگا.